اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے جس کے بعد اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ چکی ہیں۔
راولپنڈی سے مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر 10 اگست کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا تھا جس کی اب باضابطہ طور پر رپورٹ سامنے آ چکی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجے اور طبی جانچ کے لیے خصوصی طور پر لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو طلب کر کے اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا۔

عمران خان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے تشکیل دیے جانے والے خصوصی میڈیکل بورڈ کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس بورڈ میں کل چار ماہر ڈاکٹر شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات،عمران خان سے ملاقات بارے خبریں بے بنیاد نکلیں
میڈیکل ٹیم میں جن معزز ڈاکٹروں کے نام شامل ہیں ان میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف کے نام نمایاں طور پر موجود ہیں۔
سامنے آنے والی اس تازہ ترین طبی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ کرنے والے اس چار رکنی میڈیکل بورڈ نے ان کا انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا تھا۔




