وزیراعظم کی منظوری سے وزراء کے لیے نئے محکموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد: آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے قواعد کار 1985ء کے تحت وزراء کو نئے محکمے تفویض کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 اس فیصلے کے تحت تین وزراء کو ان کے نئے محکمے سونپ دیے گئے ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:   

  • جناب ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی: انہیں صحت عامہ و بہبود آبادی کا محکمہ سونپ دیا گیا ہے۔   
  • جناب محمد ریاست خان: انہیں بورڈ آف ریونیو کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔   
  • جناب عبدالرحمان: انہیں صنعت، کامرس، لیبر ویلفیئر، اوزان و پیمائش، معدنی وسائل، ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس (پریس سپورٹس)، یوتھ کلچر، اور سیاحت و آرکیالوجی کے محکمے دیے گئے ہیں۔