حج 2025 کے لیے نئی شرط: میننجائٹس ویکسین لازمی قرار

جدہ: سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق تمام ملکی و غیرملکی زائرین کو حج سے قبل میننجائٹس ویکسین لگوانا ہوگی بصورت دیگر انہیں حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزارت نے واضح کیا ہے کہ بغیر ویکسینیشن حج پیکجز کی بکنگ اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ حج متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس اقدام کا مقصد حجاج کرام کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

 

Scroll to Top