بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل)ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں بھمبر، سماہنی اور برنالہ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی کال مسترد، معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق تمام اہم بازاروں، مارکیٹس اور دکانوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں، شہریوں کو روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیاء باآسانی دستیاب رہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور:سیکٹر بی ٹو اور بی فور مسائل کا گڑھ:شہری کونسلر چوہدری رزاق پر برس پڑے
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر پولیس اور مجسٹریٹس کی جانب سے مختلف علاقوں میں پٹرولنگ اور نگرانی کا عمل بھی جاری رہا۔
حساس مقامات، اہم شاہراہوں اور بازاروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جاتا رہا جبکہ امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی گئی۔
تینوں تحصیلوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چلتی رہی اور شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، بیکریوں، کریانہ و دیگر اشیائے خورونوش کی دکانوں سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء فراہم کرنے والے مراکز بھی معمول کے مطابق کھلے رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی، پی ٹی آئی دشمن کی پراکسی ، انتشار پھیلا رہی ہیں،طلال چوہدری
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور امن و امان کے قیام کے لیے معمول کی نگرانی اور گشت کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔
مجموعی طور پر ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں میں دن بھر امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی اور زندگی کے معمولات بلا تعطل جاری رہے۔




