کوٹلی:سوشل میڈیا کی فیک نیوز کا پردہ فاش، شہر میں مکمل امن و امان اور دکانیں کھلی ہیں

اہلیان کوٹلی و آزاد کشمیر متوجہ ہوں؛ چند شرپسند اور انتشاری عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعلی خبروں (فیک نیوز) کے ذریعے کوٹلی شہر میں ہڑتال کا جھوٹا تاثر ابھارا جا رہا ہے۔

تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ کوٹلی شہر اس وقت مکمل طور پر کھلا ہوا ہے، بازاروں میں تمام دکانیں اوپن ہیں اور خریدار حسبِ معمول خرید و فروخت کر رہے ہیں۔ کوٹلی میں تمام حالات بالکل پرامن ہیں۔

عوام کے لیے ہدایات اور قانونی کارروائی کا انتباہ:

لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اس طرح کی فیک نیوز پر بالکل بھی پریشان نہ ہوں بلکہ پرامن کوٹلی کے کھلے بازاروں، تجارت اور عام روٹین پر رواں دواں زندگی کا خود یہاں آ کر یا اپنے عزیز و احباب سے دریافت کر کے مکمل تسلی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پلندری:صدر نجیب نقی کا والہانہ استقبال، عوام نے بائیکاٹ کی کال کو مسترد کر دی

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس قسم کی جھوٹی اور فیک خبریں چلانے والے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔