جہلم ویلی میں امن و امان کا جائزہ: سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کا فلیگ مارچ

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل ) :کے مطابق جہلم ویلی میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے آج بروز اتوار بھی فلیگ مارچ کیا گیا ہے.   

اس اہم فلیگ مارچ میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی، ایس پی جہلم ویلی، ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تمام سرکردہ افسران نے بھرپور انداز میں شرکت کی.

اہم شاہراہوں اور مقامات کا دورہ:

فلیگ مارچ کے دوران شہر کی مختلف اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کا تفصیلی دورہ کیا گیا. اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے علاقہ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا براہ راست جائزہ لیا.

یہ بھی پڑھیں: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا پی ٹی آئی کے ساتھ مارچ: عوامی مفاد یا سیاسی گٹھ جوڑ؟

انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر عوام کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنانے کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی.