ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اس کمی سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 43 ڈالر کم ہوکر 4138 ڈالر فی اونس ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی واضح طور پر دیکھے گئے ہیں۔




