مظفر آباد:محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری کالجز کے طلباء و طالبات کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے منظور شدہ ترقیاتی منصوبہ کا فیز 3مکمل ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت 31 جدید بسیں تیار کر کے پونچھ، مظفر آباد، میرپور ڈویژنز کے سرکاری کالجز اور بھمبر یونیورسٹی کو فراہم کی گئی ہیں جس سے ہزاروں طلبہ کو تعلیمی اداروں تک رسائی میں آسانی ہوگی۔
منصوبے کے فیز1اور فیز2 کے تحت 56 بسیں سرکاری کالجز کے حوالے کی جا چکی ہیں جن میں گرلز کالجز کو ترجیحی دی گئی ہے۔
منصوبے کے تین فیز کے تحت محکمہ ہائر ایجوکیشن شعبہ پلاننگ کے ذریعے کل 83 کالجزکو ایک ایک اور بھمبر یونیورسٹی کو 4 بسیں دی گئی ہیں ۔
فیز3کے پہلے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 10 کالجز کو گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ میں تقریب میں بسیں فراہم کر دی گئی ہیں۔
مظفر آباد ڈویژن کے 6 کالجز، میرپور ڈویژن کے 11 کالجز اور بھمبر یونیورسٹی کی 4 بسیں عیدالفطر کے بعد میرپور ، کوٹلی اور مظفر آباد کے ضلعی ہیڈکوارٹر پر باضابطہ الگ الگ تقریباًت منعقد کر کے کالجز کے حوالےکی جائینگی۔
یہ بھی پڑھیں : میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن سے متعلق حکومت کااہم فیصلہ
منصوبہ کے تحت ضلع جہلم ویلی کے ایک ہی ادرے گرلز ڈگری کالج لیپہ، وادی نیلم کے2ادارے گرلز ڈگری کالج کیل، ماڈل سائنس کالج کنڈل شاہی شامل ہیں۔
ضلع مظفر آبادکے 3اداروں میں بوائز ڈگری کالج بالسری، بوائز ڈگری کالج انوار شریف اور بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر آباد شامل ہیں۔
باغ کے 3اداروں بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ، ماڈل سائنس کالج باغ اور بوائز ڈگری کالج دھیرکوٹ بھی بسیں مل گئی ہیں۔
ضلع حویلی کہوٹہ کا ایک ہی ادارہ بوائز انٹر کالج خورشید آباد جبکہ راولاکوٹ کے 4 ادارے ماڈل سائنس کالج راولاکوٹ ، گرلز انٹر کالج تھوراڑ، بوائز ڈگری کالج ہجیرہ اور بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج عباسپور شامل ہیں۔
ضلع سدھنوتی کے 2 کالجز بوائز ڈگری کالج منگ اور بوائز ڈگری کالج تراڑ کھل کو بسیں ملیں۔
کوٹلی میں سے زیادہ 6 اداروں بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی ، بوائز ڈگری کالج سہنسہ، بوائز ڈگری کالج تتہ پانی ، بوائز ڈگری کالج فتح پور تھکیالہ، بوائز ڈگری کالج کھوئی رٹہ اور گرلز ڈگری کالج تتہ پانی شامل ہیں۔
میرپورکے 3 اداروں گرلز ڈگری کالج اسلام گڑھ، گرلز انٹر کالج جاتلاںا ور بوائز ڈگری کالج ڈڈیال کو عید کے بعد بسیں ملیں گی۔
بھمبرکےکالجز گرلز ڈگری کالج سوکاسن، گرلز انٹر کالج تھاتھی کسگمہ اور آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی بھمبر کو 4 بسیں دی جائیں گی۔