بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کادورہ،تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

ٍڈھاکہ(کشمیر ڈیجیٹل) سابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کو لیگ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر فوری اسپتال داخل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جا رہی ہے۔

تمیم اقبال کو ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ابتدائی طور پر تمیم کی اسپتال منتقلی کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تاہم ہیلی کاپٹر کی اڑان کے مسئلے کی وجہ سے انہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

واقعہ ٹاس کے فوراً بعد 50 اوورز کے میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا تمیم اقبال محمڈن اور شائن پوکر کے درمیان میچ کی پہلی اننگز میں فیلڈنگ کر رہے تھے۔

تمیم اقبال نے بنگلا دیش کے لیے 70 ٹیسٹ، 243 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔
کشمیری قوم اپنی منزل پاکستان ایک نہ ایک دن حاصل کرکے رہیں گے، سردارعبدالقیوم نیازی

Scroll to Top