جاپان میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر اہم کامیابی حاصل کرلی۔
گروپ اے کے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز ہاکی ،چین کو 0-3 سے شکست ، پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی
افغانستان کی جانب سے فیصل خان اور نجیب اللہ زدران نے نمایاں بیٹنگ کی اور دونوں نے 30، 30 رنز اسکور کئے۔
تاہم افغان ٹیم بڑا مجموعہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ نیپال کے بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے افغانستان کے بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔
کوشل بھرٹل نے 4 افغان کھلاڑیوں کو پویلین کی رای دکھائی جبکہ للت راج بنشی نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کا آغاز بھی مشکلات کا شکار رہا اور اس کی 3 وکٹیں جلد گر گئیں۔
تاہم اس کے بعد سندیپ جورا اور روہت نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔
سندیپ جورا نے 34 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ روہت نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیپال کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
نیپال نے مطلوبہ ہدف 16 گیندیں قبل ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں افغانستان کیخلاف 5 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔
دوسری جانب ایشین گیمز کے گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رنز سے ہرا دیا۔
ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ جواب میں عمان کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا سکی۔
یوں ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رنز سے شکست دے کر گروپ بی کے میچ میں کامیابی حاصل کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محمد شہزاد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا
ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں ٹیمیں اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔




