اسلام آباد: امن و امان کی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور ہنگامی حالات میں پولیس کی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس کو جدید نیٹ لانچر فراہم کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق اس جدید لانچر کے ذریعے نیٹ برق رفتاری سے پھینکا جا سکتا ہے، جو کہ کسی بھی قسم کی مزاحمت کرنے والے افراد کو قابو کرنے اور گرفتاری کی کارروائی میں پولیس اہلکاروں کی بھرپور معاونت کرے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیٹ لانچر کو انتہائی مشکل اور ہنگامی حالات میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ جدید آلہ ایسے مواقع پر انتہائی معاون ثابت ہوگا جہاں کسی بھی مزاحمت کرنے والے شخص کو کم سے کم نقصان کے ساتھ فوری طور پر قابو کرنے کی ضرورت پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے کھلے، پولیس کی شہریوں کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت
وفاقی وزیرِ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو جدید وسائل کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
امن و عامہ کی صورتحال سے نمٹنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کو جدید NET LAUNCHER فراہم کیا گیا ہے، جو ہنگامی صورتحال میں پولیس کی کارروائیوں میں معاون ہوگا۔
#WeRIslamabadPolice #Islamabad
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 23, 2026
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملزمان کو قابو کرنے اور انہیں گرفتار کرنے میں نمایاں مدد ملے گی، جبکہ اس سے پولیس کی روزمرہ کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی مزید بڑھایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو جدید وسائل اور آلات فراہم کرنے کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر امن و عامہ کی صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹنے اور ہنگامی حالات میں پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کے لیے یہ جدید نیٹ لانچر مہیا کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ان جدید وسائل کی فراہمی کا بنیادی مقصد پولیس اہلکاروں کو مشکل ترین حالات میں بھی بہتر اور محفوظ انداز میں اپنی کارروائیاں سر انجام دینے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے۔




