حج، عمرہ اور ورک ویزے پر سعودی عرب کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک اہم خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ مسافروں کو عارضی طور پر بغیر ویکسینیشن کے سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے بارڈر ہیلتھ سروسز کی جانب سے باضابطہ ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
نئی ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق 10اکتوبر 2026 کی رات دس بجے تک کراچی ائرپورٹ سے ویکسینیشن کے بغیر سفر کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ اس دوران سرکاری ڈسپنسری پر ویکسینیشن کی سہولت بدستور جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس، بڑے فیصلے
کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن کی سہولت دس اکتوبر سے فراہم کی جائے گی۔ سعودی حکام کے مطابق مسافروں کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ اپنے سفر کی طے شدہ تاریخ سے دس روز قبل ویکسینیشن لازمی کروائیں۔




