سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس کے قریب ایک کامیاب کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 103 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس کارروائی سے انسانی اسمگلنگ کے مذموم نیٹ ورک کو بڑا دھکا لگا ہے۔
گرفتار افراد کی پولیس حوالگی اور مقاصد:
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام گرفتار شدہ افغان باشندوں کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں میں پولیس کی بروقت کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ تمام گرفتار افغانی افراد خطرناک انسانی اسمگلرز کے ذریعے پاکستان کے راستے غیر قانونی طور پر ایران اور پھر وہاں سے یورپ جانے کی کوشش میں تھے۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس تازہ کارروائی کے بعد محض ایک ہفتے کے دوران زیر حراست لائے جانے والے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی کل تعداد 129 تک پہنچ چکی ہے۔




