پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی طرف سے انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ ایئر / کلاس 12) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام باقاعدہ اور نجی طلبہ اب اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپنا رزلٹ باآسانی چیک کر سکتے ہیں۔
نتائج چیک کرنے کے مختلف ذرائع اور طریقے:
ترجمان بورڈز کے مطابق طلبہ اپنے نتائج آن لائن پورٹل کے علاوہ ایس ایم ایس سروس اور نتیجہ جاتی گزٹ کے ذریعے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ آن لائن نتیجہ دیکھنے کے لیے امیدواروں کو بورڈ کی مخصوص ویب سائٹ پر جا کر اپنا درست رول نمبر درج کرنا ہوگا، جس کے بعد تفصیلی نمبروں کی مارک شیٹ سکرین پر ظاہر ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور تعلیمی بورڈ میٹرک نتائج: لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے اساتذہ رزلٹ دینے میں ناکام
اس کے علاوہ جن طلبہ کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے یا جو آن لائن پورٹل استعمال نہیں کرنا چاہتے، وہ اپنے متعلقہ بورڈ کے مخصوص ایس ایم ایس کوڈ پر اپنا صرف رول نمبر بھیج کر فوری طور پر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام تعلیمی بورڈز نے طلبہ کی سہولت کے لیے اپنے حتمی نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کی فہرستیں بھی جاری کر دی ہیں۔
تعلیمی بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس کی فہرست:
طلبہ اپنے نتائج کی فوری جانچ کے لیے درج ذیل متعلقہ بورڈز کی سرکاری ویب سائٹس سے رجوع کر سکتے ہیں:
لاہور بورڈ: www.biselahore.com
گوجرانوالہ بورڈ: www.bisegrw.edu.pk
راولپنڈی بورڈ: www.biserawalpindi.edu.pk
فیصل آباد بورڈ: www.bisefsd.edu.pk
ملتان بورڈ: web.bisemultan.edu.pk
سرگودھا بورڈ: www.bisesargodha.edu.pk
ساہیوال بورڈ: bisesahiwal.edu.pk
بہاولپور بورڈ: bisebwp.edu.pk
ڈی جی خان بورڈ: www.bisedgkhan.edu.pk




