وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت اے جے کے پورٹل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات محمد راشد حنیف، پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد کاشف فاروق، پروگرام منیجر نورین انور اور وقار علی نے شرکت کی۔
پورٹل کی پیش رفت اور بریفنگ:
اجلاس میں اے جے کے پورٹل کے قیام، اب تک ہونے والی پیش رفت اور شہریوں کو آن لائن سرکاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت عوام کو جدید، آسان اور شفاف ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے لیے اے جے کے ڈیجیٹل پورٹل شروع کرنے جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد، وزیراعظم افتخار گیلانی سے پی ایم ہاؤس میں سینکڑوں افراد کی ملاقات
انہوں نے مزید کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے شہری دنیا کے کسی بھی حصے میں بیٹھ کر حکومت آزادکشمیر کی مختلف سروسز سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔ آخر میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اے جے کے پورٹل کو جلد از جلد فعال بنایا جائے۔




