مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خدمت کے مشن پر کام کر رہی ہے۔
سرکاری منصوبوں کی محض تختیاں نہیں لگانی بلکہ سرکاری فنڈز جہاں خرچ ہوں وہاں واضح امپیکٹ نظر آنا چاہیے۔
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے سے منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے جس کا براہ راست بوجھ ریاستی خزانے پر پڑتا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سرکاری وسائل کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے قبل ان کی مکمل اور جامع پلاننگ کی جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف رحمان، پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عامر لطیف سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب :پاکستانی شہری ملکی قوانین کی پاسداری کریں ،پاکستانی سفارتخانہ
انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایسی فرمز اور کنٹریکٹرز کا انتخاب کیا جائے جن کی ساکھ اچھی ہو اور جن کے سابقہ منصوبوں کی کارکردگی اور تجربہ اطمینان بخش ہو۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر نہ صرف ترقیاتی اہداف کو متاثر کرتی ہے بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ تعمیراتی اخراجات میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے، جس سے سرکاری خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور آغاز کے مراحل میں ہی تمام ضروری امور کا جائزہ لیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپوربورڈ کی طلباء کو 45 دن کے اندر اعتراض خاتمے کیلئے رجوع کرنے کی ہدایت
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبوں کا مقصد صرف افتتاحی تختیوں تک محدود نہیں بلکہ ان کے ثمرات ہر صورت عملی طور پر عوام تک پہنچنے چاہئیں۔
جہاں بھی سرکاری فنڈز خرچ کئے جائیں وہاں اس کا واضح امپیکٹ نظر آنا چاہیے۔ افتخار گیلانی نے کہا کہ ایسے منصوبوں پر توجہ دی جا رہی جو عام آدمی کی زندگی میں حقیقی بہتری لانے کا باعث بنیں۔




