وزیراعظم شہباشریف عظیم لیڈر، بہترین شخص ہیں، ٹرمپ کی ایک بار پھر تعریف

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباشریف بہترین شخص اور ایک عظیم لیڈر ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پنے خطاب میں کہناتھا کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوا کر کروڑوں انسانوں کی جانیں بچائیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکی انتخابات کے فوراً بعد ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا، ایران کے بارے میں مجھے ایک فیصلہ کرنا ہے، ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کیلئے ہمیں متحد رہنا ہوگا

ایران کی حکومت کمزور اور مایوس ہے، تمام ممالک ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تقرریوں ، تبادلوں میں نرمی،سینئر موسٹ ایڈیشنل سیکرٹری راجہ شاہد ڈی جی سیاحت تعینات،نوٹیفکیشن جاری

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بورڈ پیس کے لوگ بہت خاص اور اچھے ہیں،غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان ،قطر ،اردن اور دیگر ممالک شریک ہیں،

میں نے دنیا 8جنگیں ختم کرائیں،میں کئی ایسی جنگیں ختم کرائی جو کئی سالوں سے جاری تھیں،پاکستان اور بھارت کی جنگ ختم کرائی ۔ روس اور یوکرین جنگ میں روزانہ 25ہزار فوجی مر رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایران دنیامیں بدمعاشی کرتاتھا،اب نہیں کرسکتا،آپریشن مڈنائٹ ہیمر سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچایا،ایران دنیا میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے،

میں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کیے، ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیارنہیں رکھ سکتا، صدیوں پرانے تنازعات کو ختم کرنےکی کوشش کی،میں نے دنیا میں قیام امن کیلئے کام کیا،

دنیا بھر کے سرمایہ کار امریکا میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، امریکا کو سنہرے دورمیں واپس لے کر آیا، امریکا میں سیاحت کا شعبہ فروغ پا رہا ہے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکا کا مستقبل روشن ہے،سابق حکومت نے امریکی معیشت کو مردہ بنا دیا تھا،امریکی فوج بھی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،

ہم نجی سیکٹرمیں بڑے پیمانے پر نوکریاں لائے، امریکی معیشت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، امریکا آج پہلے سے زیادہ طاقتورہے، امریکی معیشت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

ان کا کہناتھاکہ وینزویلا میں کامیاب آپریشن کیا،وینزویلانے بڑے پیمانے پر تیل حاصل کر رہے ہیں اور فروخت کر رہے ہیں، میں بڑے فیصلے کرنے جا رہا ہوں،

مجھے دوبارہ فیصلہ کرنا میں ایران کو تباہ کردوں یا نہیں، ایرانیوں کو معلوم نہیں میں تو مڈٹرم الیکشن نہیں لڑرہا، ایرانی دیکھنا چاہتے ہیں مڈٹرم الیکشن کے بعد میری پوزیشن کیا ہوتی ہے۔

کیوبا کے وفد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران واک آوٹ کیا۔