عالمی مارکیٹ میں کئی دن کے وقفے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی بیرل قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر کی حد سے نیچے آ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل یعنی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں پانچ فیصد سے زائد کی نمایاں کمی ہوئی ہے، اور اب یہ تیل تقریباً 95 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی ساڑھے تین فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برینٹ آئل 99 سے 100 ڈالر فی بیرل کے درمیانی نرخوں پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا میں تیل کی پیداوار شدید متاثر، گارڈز نے خام تیل کی اہم پائپ لائن کا والو بند کر دیا
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی بنیادی طور پر ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی سفارتی پیش رفت اور اس سے وابستہ امیدوں کے باعث دیکھنے میں آئی ہے۔




