اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے کھلے، پولیس کی شہریوں کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین بیانکے مطابق شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر کھلے ہوئے ہیں اور اندرونِ شہر بھی ہر قسم کی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ راستوں کی ممکنہ بندش سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ احتجاج کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، تاکہ کسی بھی موقع پر عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی حکومت سے مذاکرات کی پیشکش، کمیٹی بنانے کا مطالبہ

اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر بالکل یقین نہ کریں۔ راستوں کی بندش یا ٹریفک سے متعلق تمام مصدقہ معلومات کے لیے صرف اسلام آباد پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز اور آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 ریڈیو پر انحصار کیا جائے۔