حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے مٹ گئے، وزیراعظم سے سینکڑوں شہریوں کی ملاقات

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے مٹ گئے، وزیراعظم افتخار گیلانی سے وزیراعظم ہاؤس میں سینکڑوں افراد کی ملاقات۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کو عوام کی جانب سے صبح سے شام تک مبارکبادیں، پھول اور دعائیں۔ شہری وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے جھوم اٹھے۔

تمام یونین کونسلز سمیت آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سے آنیوالے وفودمیں نوجوان اور خواتین بھی شامل تھیں وزیراعظم افتخار گیلانی سے ملنے وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایمز ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعظم گیلانی

شہریوں نے ملاقات میں وزیراعظم افتخار گیلانی کو عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ عوامی وفود نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی اور اپنے اپنے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی۔

عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیحات کا مرکز عام آدمی ہے۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیکر انکو حل کرنے کا پلان مرتب کرکے اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:27 ستمبر لانگ مارچ : پولیس کا مشاورتی اجلاس پر دھاوا، خواجہ فاروق ساتھیوں سمیت گرفتار

انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ ایسی تعمیر و ترقی پر مرکوز ہے جس کا براہِ راست فائدہ عام شہری کو پہنچے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے بار بار دروازے نہ کھٹکھٹانے پڑیں۔