مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) ہسپتال امبور کا سرپرائز دورہ۔
ایمز ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اور وارڈز میںمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیراعظم نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، وہاں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں موجود شہریوں سے ملاقات کر کے انہیں ملنے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا: شارٹ سرکٹ: تین منزلہ مکان جل کر خاکستر، لاکھوں مالیت کا نقصان
اس موقع پر ڈاکٹرز اور طبی عملے نے وزیراعظم کو مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات اور ہسپتال کے امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔
وزیراعظم افتخار گیلانی نے اس موقع پر موجود ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:27 ستمبر لانگ مارچ : پولیس کا مشاورتی اجلاس پر دھاوا، خواجہ فاروق ساتھیوں سمیت گرفتار
وزیراعظم نے ادویات، صفائی اور طبی آلات کی دستیابی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی سہولیات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہسپتال کی تمام ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرے گی۔ صحت ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔




