ایران کے دارالحکومت تہران کے آسمان پر نظر آنے والی پراسرار روشنیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تہران میں رات کے وقت آسمان پر مختلف رنگوں کی روشنیاں دکھائی دے رہی ہیں، تاہم ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ روشنیاں کتنی بلندی پر اور کس رفتار سے حرکت کر رہی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان روشنیوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، بعض صارفین نے اسے ڈرون، ڈرونز کے گروپ یا طیارہ قرار دیا
A multi-colored illuminated structure appears at night over the Iranian capital pic.twitter.com/D9nwFu9fd6
— Im Arabic FR (@FrImArabic) September 21, 2026
جبکہ کچھ نے اسے ایل ای ڈی لائٹس سے لیس ایک ڈیجیٹل پتنگ بھی قرار دیا ہے۔ تاہم کسی بھی دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا: شارٹ سرکٹ: تین منزلہ مکان جل کر خاکستر، لاکھوں مالیت کا نقصان
ایکس پر ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “تہران میں آسمان پر مختلف رنگوں کی پراسرار روشنیوں کا ایک جھرمٹ نظر آیا ہے۔
اس ویڈیو میں نیلی، سبز، گلابی اور نارنجی روشنیوں کو ایک دیکھا جاسکتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ڈرونز کی فارمیشن تھی، کوئی طیارہ تھا یا پھر واقعی کوئی ایسی چیز جسے ’یو ایف او‘ کہا جاسکے۔”
🇮🇷 A strange cluster of multicolored lights was reportedly filmed moving through Tehran's cloudy night sky.
The shaky footage shows a curved pattern of blue, green, pink and orange lights, but it’s still unclear whether this was a drone formation, an aircraft or something more…
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) September 21, 2026
صارف نے مزید لکھا کہ “ویسے 2026 میں اب تک سامنے آنے والی عجیب و غریب پیش رفت کو دیکھتے ہوئے اگر جنگ میں خلائی مخلوق بھی شامل ہوجائے تو شاید یہ بھی کوئی بہت حیران کن بات نہ ہو۔”
رپورٹس کے مطابق ویڈیو کی اصل لوکیشن، ریکارڈ کیے جانے کی تاریخ اور وقت کی تصدیق کے لیے اصل میٹا ڈیٹا بھی دستیاب نہیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے بھی اب تک ان روشنیوں کی باضابطہ شناخت سامنے نہیں آئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سبسڈائزڈ پٹرول کیلئے شہری شکایات ہیلپ لائن پر درج کروائیں، کمشنرطاہر ممتاز
یہ ویڈیو 1976 میں تہران کے آسمان پر رپورٹ ہونے والے ایک پراسرار فضائی واقعے کی 50ویں برسی کے قریب سامنے آئی ہے، تاہم موجودہ ویڈیو اور 1976 کے واقعے کے درمیان کسی تعلق کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
STRANGE LIGHTS OVER TEHRAN
September 19, 1976. An Iranian F-4 pilot went to fire a Sidewinder at a bright object over the city, and his weapons panel and his radio both died. They came back when he turned away. The US Defense Intelligence Agency called it an outstanding case.… pic.twitter.com/ocgRomTdBr
— Brian Bullock | Everyone Knows (@EveryoneKnws1) September 21, 2026
فی الحال تہران کے آسمان پر نظر آنے والی ان روشنیوں کی حقیقت غیر واضح اور ویڈیو غیر مصدقہ ہے۔




