آزادکشمیر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا آغاز، ہزاروں طلبہ و طالبات کی شرکت

آزادکشمیر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ مظفرآباد اور میرپور میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں مجموعی طور پر 2 ہزار 761 طلبہ و طالبات اس ٹیسٹ میں شریک ہیں۔

صرف میرپور کے امتحانی مرکز میں تقریباً 850 طلبہ و طالبات ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دے رہے ہیں۔ یہ امتحانی ٹیسٹ صبح 10 بجے شروع ہوا جو کہ دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ داخلہ امتحان ملک بھر میں جاری، ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

سکیورٹی اور انتظامات:

امیدواروں کی سہولت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام امتحانی مراکز کے اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔