آئی سی سی نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، سری لنکا کے ابھرتے ہوئے بیٹر سونال ڈینوشا نے اگست کیلئےمینز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا
انہوں نے حال ہی میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 سنچریاں اسکور کیں جس کی بدولت وہ اپنے کیریئر میں پہلی بار یہ عالمی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اس کیٹیگری میں ایوارڈ کی دوڑ کیلئے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اولی رابنسن اور بنگلادیش کے باؤلر حسن محمود بھی نامزد کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
دوسری جانب ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز آئل آف مین کی قومی ٹیم کی کپتان لوسی بارنیٹ کے حصے میں آیا۔ لوسی بارنیٹ نے اپنی شاندار کارکردگی سے آئی سی سی کا کوئی بھی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی آئل آف مین کی تاریخ کی پہلی کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے فنڈز فوری منجمد کرے ،امین الاسلام
ویمنز کیٹیگری کے اس ایوارڈ کیلئے دیگر نامزد کھلاڑیوں میں تھائی لینڈ کی دو نمایاں کرکٹرز، سلی پورن لاؤمی اور ننّاپٹ کونچارونکینائی نامزد تھیں۔




