کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ پوری آب و تاب کیساتھ جاری ہے۔
کوالیفائر 1 میچ میں قومی ٹیم کے ستاروں شاداب خان اور سفیان مقیم کی جادوئی باؤلنگ کی بدولت اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز نے گیانا ایمزون واریئرز کو بحران میں مبتلا کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، 3پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں ترقی حاصل کرلی
میچ کے دوران قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے سنسنی پھیلا دی۔ انہوں نے مسلسل تین گیندوں پر حریف ٹیم کے خطرناک بیٹرز شمرن ہیٹمائر، مہدی حسن اور کوئنٹن سیمپسن کو پویلین واپس بھیجا۔
شاداب خان نے صرف 16 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے حریف بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔دوسری جانب ینگ اسپنر سفیان مقیم نے بھی شاداب کا بھرپور ساتھ نبھایا اور حریف ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے۔ سفیان مقیم نے انتہائی معاشی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 13 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی باؤلرز کی اس تباہ کن کارکردگی کی بدولت گیانا ایمزون واریئرز کا بیٹنگ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور پوری ٹیم اینٹیگا کو جیت کیلئے صرف 77 رنز کا آسان ہدف ہی دے سکی۔
جواب میں اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب انتہائی جارحانہ انداز میں شروع کیا۔ فالکنز نے مطلوبہ ہدف صرف 5.2 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر سنسنی خیز انداز میں حاصل کر کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کا اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان
اس فتح میں اینٹیگا کی نمائندگی کرنے والے دونوں پاکستانی اسپنرز کا کردار کلیدی رہا، جن کی باؤلنگ نے حریف ٹیم کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا اور شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔




