محمد اجمل خان ایڈووکیٹ ضلع میرپور کے اوتھ کمشنر مقرر ہو گئے

عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کی جانب سے محمد اجمل خان ایڈووکیٹ کو ضلع میرپور کا اوتھ کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد اجمل خان ایڈووکیٹ کو ضلع میرپور میں بیان حلفی تصدیق کرنے کے لیے مورخہ 09 ستمبر 2026 سے 08 ستمبر 2029 تک اوتھ کمشنر کے طور پر کام کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور، بھمبر : 100روزہ تعطل کے بعدانٹرنیٹ سروس بحال