زمبابوے نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد ٹی 20کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی گئی۔
کرکٹ زمبابوے کے مطابق مستقل کپتان رچرڈ نگاراوا کمر کے نچلے حصے کی انجری سے صحتیابی کے مرحلے میں ہیں جس کے باعث وہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی صحافی کے چبھتے ہوئے سوال کا سکندر رضا نے کرارا جواب دیا
ان کی غیر موجودگی میں سکندر رضا آسٹریلیا کے خلاف زمبابوے کی قیادت کریں گے۔
زمبابوے کا اسکواڈ
سکندر رضا (کپتان)، بین کرن، بلیسنگ موزارابانی، بریڈ ایوانس، برینڈن ٹیلر، برائن بینیٹ، کریگ ایرون، ارنسٹ مسوکو، گریم کریمر، انوسنٹ کایا، نیومین نیامہوری، ریان برل، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا اور ویسلے مادھیویرے۔
زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز آج ہرارے میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 18 ستمبر اور تیسرا 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم 12 سال بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے۔
سیالکوٹ میں کشمیری خاندان کے ہاں پیدا ہونیوالے سکندر رضا بٹاپنے خاندان کے ساتھ 2002ء میں زمبابوے چلے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:زمبابوے کیلئے کوئی بھی لیگ چھوڑنی پڑے تو چھوڑ دوں گا، سکندر رضا
وہ جلد ہی مقامی مقابلے کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک بن گئے اور زمبابوے کے سلیکٹرز کی نظروں میں آگئے۔ ان کو 2011میں زمبابوے کی شہریت بھی دی گئی ہے۔
سکندر رضا نے پاکستان ایئر فورس پبلک اسکول لوئر ٹوپہ میں 3سال تک تعلیم حاصل کی اور پاکستان ایئر فورس کا پائلٹ بننے کی خواہش ظاہر کی لیکن ان کے خواب اس وقت چکنا چور ہو گئے جب وہ وژن ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے جو اس وقت پاکستان ایئر فورس میں انتخاب کے لیے لازمی تھا۔




