ہائیکورٹ

ہائی کورٹ: ایڈہاک ایکٹ کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر سماعت 23 ستمبر کو ہوگی

آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ایڈہاک ایکٹ 1926 کی نسبت دائر کی جانے والی رٹ پٹیشن کی آئندہ سماعت کے لیے تئیس ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

اس ایڈہاک ایکٹ کے تحت تقریباً پانچ ہزار کے لگ بھگ جریدہ اور غیر جریدہ ملازمین کو مستقل کیا گیا تھا، جس اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ایڈہاک ایکٹ کیس: ہائیکورٹ میں سماعت 9 ستمبر مقرر

عدالت اور کیس کی تفصیلات:

 رپورٹ کے مطابق اس اہم کیس کی سماعت ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے چیف جسٹس جناب جسٹس سردار لیاقت شاہین اور سینئر جج جناب جسٹس سید شاہد بہار پر مشتمل بنچ کر رہا ہے۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ تئیس ستمبر کو ہونے والی آئندہ سماعت کے دوران اس کیس پر مزید کیا قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔