ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بین الاقوامی مسافروں، خصوصاً عمرہ زائرین کے لیے ویکسینیشن سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافروں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مسجد الحرام میں رش سے بچنے کیلئےسعودی حکام کی عمرہ زائرین کو اہم ہدایات
ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنا نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کریں تاکہ ایئرپورٹ پر سفری مراحل کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری کو واحد مقررہ مرکز قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل عمرہ ویزہ متعارف کرا دیا، شرائط کیا ہونگی؟
متعلقہ حکام نے ایئرلائنز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق یقینی بنائیں اور سفری دستاویزات کی جانچ کے دوران اس شرط پر عمل درآمد کیا جائے۔
ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ایسے مسافر جو ایئرپورٹ پر ویکسینیشن کروانا چاہتے ہیں، انہیں اپنی پرواز کے مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنا ہوگا۔
انٹرنیشنل ڈیپارچر کے مقام پر ویکسینیشن کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
پاکستان سمیت 4ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے فوڈ واؤچرز لازمی قرار
حکام نے بین الاقوامی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل ویکسینیشن کے تقاضے مکمل کرلیں اور نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں، تاکہ چیک اِن اور امیگریشن کے مراحل میں تاخیر سے بچا جاسکے۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ نئی ہدایات پر عمل درآمد کا مقصد بین الاقوامی سفری ضوابط کی پابندی اور مسافروں کی صحت سے متعلق ضروری تقاضوں کو یقینی بنانا ہے۔




