راولپنڈی، اسلام آباد میں آندھی ،طوفان، تیزہوائیں، بارش، نظام زندگی متاثر

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں، جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ بارش جاری۔ طوفان کے باعث ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی

اسلام آباد میں کالی گھٹائوں سے دن میں اندھیرا چھا گیا، مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئ

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش،الرٹ جاری

تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔

ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں تیز آندھی کے بعد بارش شروع ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم، بارش کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی پی پی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امام مالک کی رکنیت معطل

ایبٹ آباد اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ مری میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ، شہری گھروں میں محصور ہوگئے ۔

وادی نیلم ،جہلم ویلی اٹھمقام، زیریں نیلم، اور سیاحتی مقامات لوات، دواریاں، دودنیال، شاردہ، اڑنگ کیل، وادی شونٹھر اور وادی گریس میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی