اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ اجلاس ہوا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات پر فوری عملدرآمد کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کردی ۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting to review and fast-track development priorities in Azad Jammu & Kashmir and to take appropriate measures for their implementation.
The DPM/FM stressed the need for early… pic.twitter.com/k3Yg52dwOZ
— Office of the Deputy Prime Minister (@DPM_PK) September 10, 2026
اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم نے زیر بحث اقدامات پر جلد عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا سپر سیڈر فی ایکڑ 25 ہزار روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
اجلاس میں معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
نائب وزیر اعظم نے کہا آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ترجیح ہے ۔ ترقیاتی اقدامات کے ثمرات عوام کی زندگیوں میں عملی بہتری کی صورت میں نظر آنے چاہئیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق ، یعقوب ملاقات ،عہدیداروں کے تحفظات، مسلم کانفرنس میں پھوٹ کی گونج
اسحاق ڈار نے کہا حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر بھی عوام کی ترقی و فلاح کو ترجیح دے رہی ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔




