وزیراعظم آزاد کشمیر کی کابینہ کے وزیر جنگلات کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور نے قلمدان سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لیتے ہوئے ریاست بھر میں جنگلات کے تحفظ کے لیے اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔
آزاد کشمیر کے نئے وزیر جنگلات کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور نے عہدے کا قلمدان سنبھالتے ہی جنگلات کی غیر قانونی کٹائی، ناجائز قبضوں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “جنگلات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے” اور اس قومی اثاثے کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
غیر قانونی کٹائی اور قبضوں کے خلاف مستعدی:
وزیر جنگلات کی جانب سے آزاد کشمیر بھر میں جنگلات سے متعلق ہونے والی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی شکایات براہِ راست ان تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں کسی بھی جگہ جہاں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی، قبضہ یا کوئی بھی غیر قانونی عمل ہو رہا ہو، عوام اس کی تصاویر اور تحریری شکایت براہِ راست ان کے دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر ارسال کر سکتے ہیں۔
عوام الناس اپنی تصاویر اور تحریری شکایات بھیجنے کے لیے واٹس ایپ نمبر 03427111333 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر جنگلات وقار احمد نور اہم دورے پر میرپور پہنچ گئے ، افسران کو اہم ہدایت جاری
فوری ازالہ اور قانون کی حاکمیت:
کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ موصول ہونے والی ہر شکایت کا نہ صرف فوری ازالہ کیا جائے گا بلکہ اس میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ “ہمارے جنگلات ہمارا مستقبل ہیں”، لہٰذا جنگلات کو بچانا، قدرتی ماحول کو محفوظ بنانا اور آزاد کشمیر کو سرسبز و شاداب رکھنا حکومت اور عوام دونوں کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ تمام غیر قانونی اقدام کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہو گی تاکہ ریاست کے سرسبز ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے۔




