ہائیکورٹ

آزادکشمیر ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، معمول کی سماعتیں شروع

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد عدالت میں معمول کے مطابق کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

تعطیلات کے دوران ووکیشن ججز کی جانب سے صرف ضروری نوعیت اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جاتی رہی، تاہم تعطیلات کے اختتام کے بعد چیف جسٹس، سینئر جج اور دیگر معزز ججز نے معمول کے مطابق کیسز کی سماعت شروع کردی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر ہائیکورٹ نے کشمیر بینک کے نئے صدر کی تقرری روک دی

ہائی کورٹ کے ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں آج بروزپیر7ستمبر کے روز عدالتی سرگرمیاں معمول پر آنے کے بعد وکلاء اور سائلین کی بڑی تعداد موجود رہی جبکہ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں میں گہماگہمی دیکھنے میں آئی۔

موسم گرما کی تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کا سلسلہ جاری رکھا گیا تاکہ سائلین کو فوری نوعیت کے قانونی ریلیف کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے جبکہ دیگر مقدمات کی سماعت تعطیلات کے بعد مقررہ شیڈول کے مطابق شروع کردی گئی ہے۔

عدالتی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد زیرِ سماعت مقدمات میں پیش رفت اور نئے مقدمات کی سماعت کا سلسلہ بھی معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر کی انوارالحق کیخلاف رٹ،بار بار مہلت طلب کرنیکا مطلب دال میں کچھ کالا ہے، آزادکشمیر ہائیکورٹ

ہائیکورٹ میں معمول کی کارروائی بحال ہونے سے وکلاء اور سائلین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔