سردار مقصود

سردار مقصود خان تحریک جوانان جموں و کشمیر کے صدر مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) تحریک جوانان جموں و کشمیر میں اہم تنظیمی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں سردار مقصود خان کو تنظیم کا نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل نے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سردار مقصود خان نے چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل سے اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن وصول کیا اور صدر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر سنبھال لیں۔

سردار مقصود خان اس سے قبل تحریک جوانان جموں و کشمیر کے چیف آرگنائزر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک جوانان کشمیرنے ایکشن کمیٹی کوالیکشن میں پولیٹیکل سپیس دینے کی پیشکش کردی

تنظیمی امور میں ان کی خدمات، فعال کردار اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے قیادت نے انہیں صدر کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

تقرری کے بعد سردار مقصود خان نے تحریک کی قیادت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ قیادت کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو بھرپور انداز میں نبھانے کی کوشش کریں گے۔

نومنتخب صدرکا تحریک جوانان جموں و کشمیر کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے اور کارکنوں کو متحرک کرنےکیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نےبتادیا

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تحریک کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے اور اسے عوامی سطح پر فعال بنانےکیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔