مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل) آزادجموں وکشمیر کے قائمقام صدر چوہدری طارق فاروق نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن وہ تاریخی دن ہے جب مسلح افواج پاکستان نے بھارت کو شکست فاش دے کر اسکی برتری کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں قائمقام صدر نے کہا کہ 6 ستمبر 1965کو بھارت نے بین الاقوامی سرحد کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں بلا جواز اور غیر اعلانیہ حملہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کیلئے جنت کا ٹکڑا، وادیِ لیپہ میں چھپا پتھری بیلا قدرتی حسن کا شاہکار
اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے ملکر بھارتی حملہ کو پسپا کر کے اسے شکستِ فاش دی جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاک فوج کی بہادری کا ڈنکا بج گیا ۔ ہماری آنے والی نسلیں بھی اس پر فخر کرتی رہیں گی۔
ہماری پاک فوج کے افسران، جوانوں، بحریہ اور فضائیہ کے شاہینوں نے غیور پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ یہ جنگ لڑ کر دنیا پر ثابت کیا کہ وہ وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:100روزہ اصلاحاتی پروگرام، راجہ فاروق حیدر، وزرائے کرام، طارق فاروق کی شرکت،بریفنگ
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے شجاعت، قربانی اور ایثار کے جذبے کے ساتھ اعلیٰ جنگی مہارت، حکمتِ عملی اور نظم و ضبط کی مثال۔قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ ہیں اور ہر کشمیری کو اپنی پاک فوج پر فخر ہے۔




