باغ کی بیٹی کا بڑا کارنامہ!جرمنی میں سائنسی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی

ریگنزبرگ، جرمنی: آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ ارم گل نے جرمنی میں منعقدہ DPG 2025 بین الاقوامی کانفرنس میں اپنا تحقیقی کام کامیابی سے پیش کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔

یہ کانفرنس یونیورسٹی آف ریگنزبرگ میں منعقد ہوئی جہاں دنیا بھر کے سائنسدان اور محققین نے اپنی تحقیق پیش کی۔ ارم گل پاکستان کی وہ واحد طالبہ تھیں جو کسی پاکستانی یونیورسٹی سے فل فنڈڈ اسکالرشپ کے تحت اس کانفرنس میں شرکت کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

انہوں نے اپنی محنت، علمی لگن اور تحقیق سے محبت کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد کشمیر کی بھی بھرپور نمائندگی کی جو ایک قابل فخر کامیابی ہے۔

Scroll to Top