میجر جنرل عاطف کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کی خبریں من گھڑت قرار

Pakistan SCO Summit 2026

انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کاؤنٹر انٹیلی جنس (سی) کے عہدے میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو جعلی اورمن گھڑت قرار دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈی جی (سی) آئی ایس آئی کے عہدے پر نئی تعیناتی کے حوالے سے بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

ایکس پر سینئر صحافی محسن رضا خان نے پوسٹ کیا کہ میجر جنرل عاطف بن اکرم کو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی (سی) آئی ایس آئی کے عہدے پر اس طرح کی کوئی نئی تقرری نہیں کی گئی ہے اور ایسی اطلاعات گمراہ کن ہیں۔

ڈی جی (سی) کا دفتر ایجنسی کے اندرونی ونگ کا سربراہ ہے جو ملکی سلامتی اور دیگر معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم گیلانی کی زیرصدارت اہم اجلاس، اصلاحاتی عمل تیز کرنے کا فیصلہ

حکومت نے ڈی جی (سی) آئی ایس آئی میجر جنرل فیصل نصیر کی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے طور پرتقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے فوری طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔میجر جنرل فیصل نصیر کو نیکٹا ایکٹ، 2013 کے سیکشن 9(1) کے مطابق نیشنل کوآرڈینیٹر، NACTA کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

میجر جنرل فیصل نصیرتین سال کی مدت کیلئے معیاری شرائط و ضوابط پر، جیسا کہ JSI-4/85 میں موجود ہے، فوری اثر کے ساتھ اور اگلے احکامات تک مقرر کیا گیا ہے۔

میجر جنرل فیصل نصیر ایک تجربہ کار افسر ہیں جن کا انسداد دہشت گردی آپریشنز کا وسیع تجربہ ہے اور ان کی تعیناتی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026