مظفرآباد: 27ستمبر کو لانگ مارچ کی کال،پی ٹی آئی اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

Pakistan SCO Summit 2026

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پانچ ستمبر کو بڑے اعلان کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

زرائع کےمطابق تحریکِ انصاف کا اسلام آباد میں لانگ مارچ جبکہ آزاد کشمیر میں اسی روز کالعدم ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی طرف بڑے احتجاجی مارچ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ساجد اقبال عباسی کو جھٹکا،وزارت کا خواب چکنا چور،کابینہ سے نام غائب

ذرائع کے مطابق کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 5 ستمبر کو مظفرآباد کی طرف بڑے احتجاجی مارچ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب احتجاج کی تاریخ تبدیل کرکے 27 ستمبر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تاریخ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں متوقع لانگ مارچ کی کال کے ساتھ بھی مطابقت رکھتی ہے جس کے باعث سیاسی حلقوں میں دونوں سرگرمیوں کے درمیان ممکنہ تعلق پر بحث شروع ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اورکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان احتجاجی سرگرمیوں کے حوالے سے گٹھ جوڑ سے متعلق باضابطہ طوررابطوں اور مشترکہ حکمتِ عملی تیار کی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ 27 ستمبر کے احتجاجی مارچ اور پی ٹی آئی اور کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مبینہ رابطوں کی اطلاعات جبکہ حتمی اعلان اور باقاعدہ شیڈول سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم گیلانی کی زیرصدارت اہم اجلاس، اصلاحاتی عمل تیز کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ ماہ اگست میں پانچ ستمبر کو مظفرآباد کی طرف بڑے احتجاجی مارچ کا اعلان کیا تھا۔

تحریک انصاف اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیلئے 27ستمبر کی تاریخ سامنے آنا دونوں کے درمیان انتشاری گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر 27 ستمبر کو مظفرآباد کی طرف بڑے احتجاجی مارچ کی کال سامنے آتی ہے تو اس کے اثرات صرف سیاسی میدان تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ آزاد کشمیر میں پہلے سے موجود انتظامی، معاشی اور سماجی دباؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026