مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں حکومت کے پہلے 100 دن کے اہداف کے حصول کیلئے مرتب کردہ روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میڈیا کی مد میں رقم وصولی کی خبریں بے بنیاد، من گھڑت ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن
اجلاس میں چیف سیکرٹری خوشحال خان، ایس ایم بی آر سردار ظفر خان، پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید اور مختلف محکمہ جات کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
وزیراعظم افتخار گیلانی نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق گڈ گورننس کو بہتر بنائیں گے ۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آزادکشمیر میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرے گی۔
وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی مشکلات میں کمی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے 100 دن حکومت کی کارکردگی کا اہم سنگ میل ہیں، اس عرصہ کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے کیلئے موثراقدامات کئے جائیں گے۔
ان اقدامات کے ثمرات عام شہری تک پہنچائیں گے ۔ تمام محکمے اپنے اہداف کے حصول کیلئے مربوط اور نتیجہ خیز حکمت عملی اختیار کریں اور مقررہ مدت میں اقدامات کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کو جھٹکا،سردار عنایت اللہ عارف ساتھیوں سمیت سردار تنویر الیاس کے قافلے میں شامل
وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم، صحت، تعمیرات، بلدیاتی نظام، سیاحت، انفراسٹرکچر، روزگار اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی شکایات کے ازالے اور سروس ڈلیوری کو مؤثر بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، تمام محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔




