فیصل ممتاز راٹھور صدر، میاں عبدالوحید کو سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی آزادکشمیر بنائے جانے کا امکان

Pakistan SCO Summit 2026

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں بڑی تنظیمی تبدیلیوں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا صدر جبکہ سابق سینئر موسٹ وزیر میاں عبدالوحید کو سیکرٹری جنرل نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی تنظیم نو کے حوالے سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی سطح پر مشاورت جاری ہے،

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم گیلانی کی زیرصدارت اہم اجلاس، اصلاحاتی عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جبکہ تنظیمی عہدوں کیلئے نئے فارمولے کے تحت مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ اسی فارمولے کے تحت فیصل ممتاز راٹھور کو پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت سونپنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور اور میاں عبدالوحید کا شمار پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے اہم، متحرک اور تجربہ کار رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

نئی تنظیمی قیادت کے ذریعے پارٹی کو آزادکشمیر میں مزید فعال اور منظم بنانے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تنظیم نو کا مقصد آئندہ سیاسی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کو مزید مضبوط اور متحرک بنانا ہے۔

نئی قیادت کے ذریعے پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو نچلی سطح تک فعال کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کو جھٹکا،سردار عنایت اللہ عارف ساتھیوں سمیت سردار تنویر الیاس کے قافلے میں شامل

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کی منظوری کے بعد آزادکشمیر میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا

نئی تنظیمی قیادت کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ حتمی منظوری پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی باہمی مشاورت کے بعد دی جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026