کیری ڈبہ

وادی نیلم : صندوک کے مقام پر مسافر کیری ڈبہ حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) وادی نیلم کے زیریں علاقے صندوک میں مسافر کیری ڈبہ حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گرا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد دو افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسافر کیری ڈبے میں ڈرائیور سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد سوار تھے۔ کیری ڈبہ کو حادثہ صندوک کے مقام پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد متاثر ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ، بارات لے جاتے گاڑی کو حادثہ،2خواتین جاں بحق،دولہا، دلہن زخمی

حادثے کے نتیجے میں کیری ڈبے کا ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ حادثے کے بعد مقامی افراد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمی خاتون اور بچے کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں سوار دیگر دو افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا، جن کی تلاش جاری ہے۔ مقامی افراد کی جانب سے بھی لاپتہ افراد کی تلاش میں معاونت کی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: پونچھ میں ٹریفک کا المناک حادثہ 6افرادجاں بحق، متعدد زخمی

حادثے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات اور حادثے کی وجوہات سے متعلق معلومات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026