آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں خطے کو “اولیو ویلی” (Olive Valley) میں تبدیل کرنے کے ایک زبردست اور وژنری منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ عالمی فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز نے محکمہ زراعت آزاد کشمیر کے اشتراکِ عمل سے آئندہ پانچ سال کے دوران خطے بھر میں پانچ لاکھ زیتون کے پودے لگانے کا بڑا ہدف مقرر کیا ہے۔
منصوبے کے حوالے سے منعقدہ خصوصی سیمینار کے دوران زرعی ماہرین نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرپور، کوٹلی اور بھمبر کی مٹی اور آب و ہوا زیتون کی تجارتی کاشت کے لیے انتہائی موزوں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت آزاد کشمیر کا بڑا ایکشن: ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سجاد حسین عہدے سے معطل
معاشی اور سماجی اثرات:
ماہرین کا کہنا تھا کہ اس طویل المدتی منصوبے کی کامیابی سے نہ صرف آزاد کشمیر کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے اور وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اس کے علاوہ زیتون کی مقامی پیداوار سے صحت بخش خوراک کی فراہمی اور ایک توانا معاشرے کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے نوجوانوں کو فورسز پر حملوں کے لیے اکسایا: ایس ایس پی خاور علی شوکت




