حکومت آزاد کشمیر کا بڑا ایکشن: ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سجاد حسین عہدے سے معطل

Pakistan SCO Summit 2026

مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر حکومت نے حکومتی احکامات کی عدم تعمیل، سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت اور لاپروائی کے سنگین الزامات پر ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سجاد حسین کو ملازمت سے معطل کر دیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین کے خلاف آزاد جموں و کشمیر سول سروسز (ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1977 کے قاعدہ 6(1) کے تحت معطلی کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے نوجوانوں کو فورسز پر حملوں کے لیے اکسایا: ایس ایس پی خاور علی شوکت

محکمے سے اٹیچمنٹ اور فوری اطلاق

نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کے عرصے کے دوران ڈی آئی جی سجاد حسین کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کے ساتھ اٹیچ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس معطلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، اور متعلقہ اعلیٰ حکام کو ضروری کارروائی کے لیے نوٹیفکیشن کی نقول بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026