بحری دفاعی اتحاد آپریشنل ،پاکستان کے ڈپٹی کمانڈر کموڈور راشد شیخ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

Pakistan SCO Summit 2026

سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد (کمبائنڈ میری ٹائم فورسز) نے بدھ کو اپنے کمانڈ ہیڈ کوارٹر سے آپریشنل مرحلے کا آغاز کیا ہے۔

ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں سعودی وزارت دفاع نے کہا پاکستان نیوی کے کموڈور راشد شیخ نے کئی ملکوں کے رابطہ افسران کے ساتھ اتحاد کے ڈپٹی کمانڈر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے بحری دفاعی اتحاد قائم کر لیا،مزید ممالک کو بھی دعوت

بیان میں کہا گیا کہ اتحاد میں شمولیت کے طریقہ کار سے گزرنے والے ملکوں کے رابطہ افسران کو بھی کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل سعودی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد نے اپنے کمانڈ سٹرکچر کو فعال کرنے کے لیے اہم انتظامات مکمل کر لیے۔

رکن ملکوں کے افسران اور عملے کو اتحاد کے کمانڈ، میری ٹائم اور انٹیلی جنس آپریشنز میں شامل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے اب تک 15 ملکوں نے اتحاد کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں جبکہ 13 نے باقاعدہ رکن بننے کے لیے درکار داخلی قانونی طریقہ کار مکمل کر لیا۔ دیگر شریک ممالک بھی شمولیت کے لیے ضروری قومی طریقہ کار مکمل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کاکثیر القومی دفاعی اتحاد‘ قائم کرنے کا فیصلہ، پاکستان سمیت 14 ممالک نے حمایت کردی

یہ بھی یاد یاد رہے کہ اتحاد کے بانی ارکان میں سعودی عرب،پاکستان، کویت، بحرین، قطر،ترکیہ، مصر، اردن، یمن، جبوتی، بنگلہ دیش، سوڈان، نائیجر اور صومالیہ شامل ہیں۔

بحری دفاعی اتحاد کا مقصد مشرق وسطی کی اہم آبی گزر گاہوں میں جہاز رانی کا تحفظ کرنا ہے۔مستقبل میں مزید ممالک کی بھی اتحاد میں شمولیت کا امکان ہے جس سے اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔

Pakistan SCO Summit 2026