برطانوی بادشاہ چارلس سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اہم ملاقات

Pakistan SCO Summit 2026

لندن (کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی کی برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم میں مزید اکھاڑ پچھاڑ ، محسن نقوی نے بڑا فیصلہ کر لیا

تقریب میں بادشاہ چارلس سے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے بھی ملاقات کی۔ اس دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی موجود تھے۔

بادشاہ چارلس نے محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے موضوع پر گفتگو کی۔

بادشاہ چارلس کیساتھ پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے کیلئے کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے شاہ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹر سعید اجمل کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ پر برہم، عاقب جاوید کو ہٹانے کا مطالبہ

اس حوالے سے محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہ چارلس سے ملاقات بہت مفید رہی۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور امن کیلئے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

Pakistan SCO Summit 2026