سابق کرکٹر سعید اجمل کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ پر برہم، عاقب جاوید کو ہٹانے کا مطالبہ

Pakistan SCO Summit 2026

لاہور( کشمیر ڈیجیٹل)پی سی بی ڈائریکٹر عاقب جاوید کو بھی ہٹائو،سابق کرکٹر سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور اکھاڑ پچھاڑ پر برہم ہوگئے۔

سابق کرکٹر سعید اجمل نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کے سابق اسپنر سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم میں حالیہ بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور انتظامی فیصلوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیرصدارت پہلا اجلاس، اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے کہ میچ ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا جاتا ہے جو ایک غیر سنجیدہ طریقہ کار ہے۔

سعید اجمل کے مطابق سیریز کے دوران ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی میں اتنی بڑی تبدیلیاں سمجھ سے بالاتر ہیں اور ایسے فیصلے ٹور کے بعدکئے جانے چاہئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امام الحق سے کوئی غلطی ثابت ہوتی ہے تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ دوسرے کھلاڑیوں کیلئے مثال قائم ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز کو تو کوچنگ سے ہٹادیا لیکن مائیک ہیسن کا آپ ماتھا چوم رہے ہیں۔ مائیک ہیسن نے وائٹ بال میں کیا رزلٹ دیئے ہیں؟۔

ویڈیو پیغام میں سابق کرکٹرسعید اجمل نے سلیکشن کمیٹی کے رکن وسابق کرکٹر عاقب جاوید کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو ریلیز کیا اور ہیڈ کوچ سرفراز احمد سمیت بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026