نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج سے اپنے دفتر میں باقاعدہ طور پر امورِ حکومت کی انجام دہی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کی آمد پر انتظامی سطح پر دفتری سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور حکومت کے تمام سیکرٹریز نے نومنتخب وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں محکموں کی کارکردگی اور مختلف جاری منصویوں سے متعلق بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کی لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت سے ملاقات
بریفنگ میں ریاست کے انتظامی امور، عوامی فلاحی اقدامات اور حکومتی پالیسیوں کے اہم خدوخال وزیراعظم کے سامنے پیش کیے گئے، جس پر افتخار گیلانی نے گہرے تعصب اور حکمت عملی کے تحت کام آگے بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔




