پاکستانی باصلاحیت نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کرلیا!

Pakistan SCO Summit 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ باصلاحیت نوجوان سبحان اللہ نے تمام تر مشکلات، مالی وسائل کی کمی اور سہولیات کے فقدان کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کر کے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ محض 6 سال کی مسلسل جدوجہد اور ذاتی لگن کے بعد سامنے آنے والے اس کارنامے نے پورے خطے کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

سبحان اللہ نے لاہور، پشاور اور تیمرگرہ جیسے دور دراز شہروں سے خود سامان اور سکریپ پرزے خرید کر یہ ہیلی کاپٹر تیار کیا۔ اس انوکھے منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 25 لاکھ روپے آئی، جسے اس کے محنت کش خاندان نے مل جل کر اٹھایا۔ سبحان اللہ کا خاندان سیزن کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں چپلیں بیچ کر اپنا پیٹ پالتا ہے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے سبحان اللہ کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی سے ممبر اسمبلی مریم کشمیری کی اہم ملاقات

عوام کی توجہ کا مرکز اور حکومتی یقین دہانی:

ہیلی کاپٹر کی تیاری کے بعد سبحان اللہ اپنے علاقے میں خاص اور عام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے انہیں 6 ستمبر کے موقع پر باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں اس ہیلی کاپٹر کے پہلے باضابطہ آزمائشی مظاہرے کی اجازت دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر یہ تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا تو انہیں فضا میں اڑان بھرنے کی باقاعدہ اجازت بھی فراہم کر دی جائے گی۔

بچپن کے جنون سے ہیلی کاپٹر کی تیاری تک:

سبحان اللہ بتاتے ہیں کہ انہیں بچپن ہی سے مختلف آلات اور مشینوں کا جنون تھا۔ انہوں نے شروع میں موٹر سائیکل مکینک کے طور پر کام سیکھا جہاں سے ان کا ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ پر اعتماد بڑھا۔ سبحان اللہ کا کہنا ہے کہ اس پہلے ہیلی کاپٹر سے حاصل ہونے والے تجربے کے بعد اب وہ محض ایک ہفتے میں نیا ہیلی کاپٹر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور اگر حکومت ان کی سرپرستی کرے تو وہ مستقبل میں اس سے بھی بڑے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبے مکمل کر سکتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026