وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی سے ممبر اسمبلی مریم کشمیری کی اہم ملاقات

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی سے ممبر قانون ساز اسمبلی مریم کشمیری نے ایک اہم اور پروقار ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور جمہوری اقدار کی پاسداری سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران ممبر اسمبلی مریم کشمیری نے وزیراعظم افتخار گیلانی کی طویل سیاسی بصیرت، وسیع تجربے اور جمہوری جدوجہد کو زبردست الفاظ میں سراہا। انہوں نے کہا کہ افتخار گیلانی کی قیادت آزاد کشمیر کے لیے ایک بہترین شروعات ہے اور ان کی سیاسی تجربہ کاری خطے کی ترقی کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزادکشمیر کے نام میں تبدیلی ،سید افتخار علی گیلانی کی جگہ صرف افتخار گیلانی لکھا جائے، نوٹیفکیشن جاری

عوامی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے عزم کا اظہار:

ملاقات کے اختتام پر اس عزم اور دعا کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعظم افتخار گیلانی اپنے منصب کی ذمہ داریاں احسن اور موثر انداز میں نبھاتے رہیں گے۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ان کی قیادت میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی، عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026