بارش

راولپنڈی، اسلام آباد میں دوسرے روز بھی بارش،نشیبی علاقے زیرآب ، رین ایمرجنسی نافذ

Pakistan SCO Summit 2026

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جار ی ہے، متعدد نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیںجبکہ ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

شدید بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، مزید بارشوں کا الرٹ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور پختونخوا حساس قرار

راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔

پانی کی سطح میں اضافے کے باعث انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں اور نالہ لئی کے اطراف آبادیوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسلسل بارش کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ متعدد اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم اور لیپہ میں طویل خشک سالی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار، جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش پر نالہ لئی میں طغیانی

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ نکاسی آب کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ پانی جمع ہونے والے علاقوں میں مشینری کے ذریعے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور شدید بارش کے دوران ندی نالوں، برساتی نالوں اور پانی کے تیز بہاؤ والے مقامات کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں شدید بارش: ملک میں مون سون کے آخری سلسلے کا آغاز

شہریوں کو خاص طور پر بچوں کو نالوں اور کھلے مین ہولز سے دور رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026